نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں |
(۱)۔۔۔۔۔۔ نبي کریم،رء ُوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عبرت نشان ہے :''زناسے بچو کیونکہ اس میں چھ نقصانات ہیں ،تین دنیامیں اور تین آخرت میں ۔ دنیاکے تین نقصانات یہ ہیں:(۱)زنا،زانی کے چہرے کی خوبصورتی ختم کردیتاہے (۲)اسے محتاج وفقیر بنادیتاہے اور(۳)اس کی عمر گھٹادیتاہے ۔ آخرت کے تین نقصانات یہ ہیں: (۱)زنا،اللہ تعالیٰ کی ناراضگی(۲) کڑے وبُرے حساب اور(۴)جہنم میں مدّتوں رہنے کاسبب ہے ۔'' اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتاہے :
لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنۡفُسُہُمْ اَنۡ سَخِطَ اللہُ عَلَیۡہِمْ وَفِی الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۰﴾
(پ۶،المائدہ :۸۰)
ترجمہ کنزالایمان : کیاہی بر ی چیز اپنے لئے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہ کا ان پرغضب ہوااور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے ۔ (۲)۔۔۔۔۔۔ حضورنبي پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاك صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمانِ عبرت نشان ہے: ''زانی قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ ان کے چہرے آگ کی طرح بھڑک رہے ہوں گے، وہ اپنی بدبودار شرمگاہوں کی وجہ سے مخلوق میں پہچانے جائیں گے،ان کی شرم گاہیں بدبودار ہوں گی، ان کو منہ کے بل جہنم کی طرف گھسیٹاجائے گا،جب وہ جہنم میں داخل ہوں گے تو حضرت مالک علیہ السلام ان کو آگ کی ایسی قمیص پہنائیں گے کہ اگر اس کو اونچے اور مضبوط پہاڑکی چوٹی پرلمحہ بھرکے لئے رکھ دیاجائے تووہ جل کر راکھ ہوجائے پھر حضرت مالک علیہ السلام فرمائیں گے :''اے