Brailvi Books

نماز جنازہ کا طریقہ
19 - 19
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
بالِغ کی نَمازِ جنازہ سے قَبْل یہ اِعلان کیجئے
	مرحوم کے عزیز و اَحباب توجُّہ فرمائیں!مرحوم نے اگر زندَگی میں کبھی آپ کی دل آزاری یا حق تَلَفی کی ہو یا آپ کے مقروض ہوں تو ان کو رِضائے الٰہی کیلئے معاف کردیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّمرحوم کا بھی بھلا ہوگا اور آپ کو بھی ثواب ملے گا۔نَمازِ جنازہ کی نیّت اور اس کا طریقہ بھی سن لیجئے۔’’ میں نیّت کرتا ہوں اِس جنازے کی نَماز کی ،واسِطےاللہ عَزَّ وَجَلَّکے ،دُعا اِس میِّت کیلئے پیچھے اِس امام کے۔‘‘اگر یہ اَلفاظ یاد نہ رہیں تو کوئی حَرَج نہیں، آپ کے دل میں یہ نیّت ہونی ضروری ہے کہ ’’میں اِس میِّت کی نَمازِ جنازہ پڑھ رہا ہوں‘‘جب امام صاحب’’اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہیں توکانوں تک ہاتھ اُٹھانے کے بعد ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہتے ہوئے فوراً حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیجئے اور ثَناء پڑھئے۔ دوسری  بار امام صاحب ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہیں تو آپ بِغیرہاتھ اُٹھائے ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہئے، پھر نمازوالا دُرُودِ ابراہیم پڑھئے۔ تیسری بار امام صاحب ’’ اللہُ اَکْبَرْ  ‘‘ کہیں توآپ بِغیرہاتھ اُٹھائے ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘کہئے اور بالِغ کے جنازے کی دعا پڑھئے    ۱؎  جب چو تھی بار امام صاحب’’اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہیں تو آپ’’اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہہ کر دونوں ہاتھوں کو کھول کر لٹکا دیجئے اور امام صاحب کے ساتھ قاعِدے کے مطابق سلام پھیر دیجئے۔
(1)اگر نابالِغ یا نابالِغہ کا جنازہ  ہوتو  اس کی دعاپڑھنے کا اعلان کیجئے