Brailvi Books

نماز جنازہ کا طریقہ
11 - 19
غائبانہ نَمازِ جنازہ نہیں ہو سکتی
        میِّت کاسامنے ہونا ضَروری ہے،غائبانہ نمازِ جنازہ نہیں ہو سکتی ۔مُستَحَب یہ ہے  کہ امام میِّت کے سینے کے سامنے کھڑا ہو۔	               (دُرِّمُختار ج ۳ص۱۲۳،۱۳۴)
چند جنازوں کی اکٹّھی نَماز کا طریقہ
     چند جنازے ایک ساتھ بھی پڑھے جاسکتے ہیں، اس میں اِختیار ہے کہ سب کو آگے پیچھے رکھیں یعنی سب کا سینہ امام کے سامنے ہو یا قِطار بند ۔ یعنی ایک کے پاؤں کی سیدھ میں دوسرے کا سرہانا اور دوسرے کے پاؤں کی سیدھ میں تیسرے کاسرہانا وَعَلٰی ھٰذَا الْقِیَا س  ( یعنی اسی پرقِیاس کیجئے)۔	             (بہارِ شریعت ج۱ص۸۳۹،عالمگیری ج۱ص۱۶۵)
جنازے میں کتنی صَفیں ہوں؟
 	 بہتر یہ ہے کہ جنازے میں تین صَفیںہوںکہ حدیثِ پاک میں ہے:’’ جس کی نَماز ( جنازہ) تین صَفوں نے پڑھی اُس کی مغفِرت ہو جا ئے گی۔‘‘  اگر کُل سات ہی آدَمی ہوں تو ایک امام بن جائے اب پہلی صَف میں تین کھڑے ہو جائیں دوسری میں دو اور تیسری میں ایک۔(غُنْیہ ص۵۸۸) جنازے میں پچھلی صَف تمام صَفوں سے اَفضل ہے۔			       (دُرِّمُختار ج۳ص۱۳۱)
جنازے کی پوری جَماعت نہ ملے تو؟
 	مَسبوق ( یعنی جس کی بعض تکبیریں فوت ہو گئیں وہ ) اپنی باقی تکبیریں امام کے سلام