Brailvi Books

نماز جنازہ کا طریقہ
10 - 19
نا با لغہ لڑ کی کی دُ عا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہا لَنَا اَجْرًا 
 الٰہی! اس(لڑکی)کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کر نے والی بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر(کی مُوجِب) 
وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً ۔
اور وقت پر کام آنے والی بنا دے اور اس کو ہمارے لئے سفارش کرنے والی بنا دے اور وہ جس کی سفارش منظور ہو جائے۔
جُوتے پر کھڑے ہو کر جنازہ پڑھنا
	جوتا پہن کر اگر نماز جنازہ پڑھیں تو جوتے اور زمین دونوں کا پاک ہونا ضَروری ہے اورجوتا اُتار کراُس پر کھڑے ہو کر پڑھیں تو جوتے کے تلے اور زمین کا پاک ہونا ضَروری نہیں ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت ،امام اہلسنّت مولاناشاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرحمٰنایک سوال کے جواب میں اِرشاد فرما تے ہیں :’’اگر وہ جگہ پیشاب وغیرہ سے ناپاک تھی یا جن کے جوتوں کے تلے ناپاک تھے اور اس حالت میں جوتا پہنے ہو ئے نماز پڑھی ان کی نماز نہ ہوئی ،احتیاط یہی ہے کہ جوتا اُتار کر اُس پر پاؤں رکھ کر نماز پڑھی جائے کہ زمین یا تَلا اگر ناپاک ہو تو نماز میں خلل نہ آئے ۔‘‘(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۹ص۱۸۸)