دین متین دین اسلام میں عبادت کا ایک مربوط نظام مقرر ہے،نماز،روزہ ، حج،زکوٰۃ الغرض عبادت کی تمام اقسام میں حسن ِترتیب اور زینتِضوابط کا نکھار واضح طور پر نظر آتا ہے۔ہر عبادت کا خاص معیار مقرر ہے،عبادت کرنے والا ظاہر ی اور باطنی کاوشوں سے اس معیار تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے اور اس معیار کی رعایت نہ ہو تو وہ عبادت پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچتی۔
نماز ہی کو دیکھ لیجئے اس ذمہ کو ادا کرنے کے لئے چھ شرائط اورسات فرائض مقرر ہیں کوئی ایک بھی چھوٹ جائے تو سرے سے فرض ادا ہی نہ ہو گا۔ ۳۰ سے زیادہ واجبات ہیں جن میں سے کسی ایک کے چھوٹ جانے سے نماز پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچتی بلکہ ادھوری رہتی ہے ۔
نماز چونکہ مؤمن کی معراج ہے اس کے ذریعے بندہ رب عزوجل کی قربت حاصل کرتا ہے۔ اس لئے اسے پورے اہتمام کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے تاکہ بندہ اپنے رب تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہو توپاک و صاف حالت میں ہو، منہ اس کا خانہ خدا کی جانب ہو، نیت ہر قسم کے ریا سے پاک ہو،للہیت پیش نظر ہو ، اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دنیا و مافیھا سے بے نیازی کا اظہار کرتا ہوا قیام میں ہاتھ باندھ کر عاجزی کے ساتھ کھڑا ہو کر