مفعول فیہ کی تعریف(۳):
وہ اسم جس میں فعل مذکور واقع ہواہو۔ اسے ''ظرف''بھی کہتے ہیں۔ اور ظرف کی دو قسمیں ہیں:
(الف)ظرف زمان۔جیسے:
صُمْتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔فاعل ہے۔
2۔۔۔۔۔۔مفعول مطلق :وہ مصدرہے جس کے معنی پر فعل سابق مشتمل ہو ۔ جیسے:ضَرَبْتُ ضَرْباًمیں ضربا مصدر ہے اور فعل سابق ضَرَبْتُ اس کے معنی پر مشتمل ہے ۔(ف)فعل کی دلالت تین چیزوں پر ہوتی ہے:(۱)معنئ مصدری(۲)فاعل کی طرف نسبت (۳)زمانہ۔
3۔۔۔۔۔۔مفعول فیہ :اس زمانہ یا مکان کا اسم ہے جس میں فعل سابق واقع ہو۔جیسے:صُمْتُ یَوْمَ الجُمُعۃِ میں یَوْمَ الجُمُعۃِاس زمانے پر دلالت کررہاہے جس میں فعل مذکورصُمْتُ واقع ہوا اورجَلَسْتُ عِنْدَکَ(میں تیرے پاس بیٹھا)میں عِنْدَکَ اس مکان پر دلالت کررہاہے جس میں فعل مذکور کیا گیا۔ (ف)زمان یا مکان پردلالت کرنے والے اسم کو''ظرف ''کہتے ہیں۔