| نحو مِير |
فعل مضارع میں عمل کرنیوالے حروف کی دو قسمیں ہیں:
(۱)حروف ناصبہ (۲) حروف جازمہ
(۱)حروف ناصبہ:
وہ حروف جوفعل مضارع کو نصب دیتے ہیں،یہ چارہیں: اَنْ، لَنْ، کَیْ اور اِذَنْ۔
(اَنْ)۔۔۔۔۔۔یہ فعل مضارع سے مل کر مصدر کے معنی میں ہوتاہے ؛ اسی لیے اسے ''اَن مصدریہ ''کہتے ہیں۔جیسے:اُرِیْدُ اَنْ تَقُوْمَ
بمعنی :
اُرِیْدُ قِیَامَکَ۔
(لَنْ)۔۔۔۔۔۔یہ فعل مضارع پر داخل ہو کر نفی کی تاکید کرتا ہے اور مضارع کو مستقبل کے ساتھ خاص کر دیتاہے ۔جیسے:
لَنْ یَخْرُجَ زَیْدٌ
(زید ہر گز نہیں نکلے گا) ۔
(کَیْ) ۔۔۔۔۔۔یہ ماقبل فعل کی علت بیان کرتاہے ۔جیسے:اَسْلَمْتُ کَیْ اَدْخُلَ الْجَنَّۃَ۔
میں اسلام لایا تاکہ جنت میں داخل ہوجاؤں۔
(اِذَنْ)۔۔۔۔۔۔
جیسے :
اِذَنْ أُکْرِمَکَ
اس شخص کے جواب میں جو کہے:
اَنَا آتِیْکَ غَداً۔
فائدہ:
خیال رہے کہ چھ حروف کے بعد ــ''اَنْ''مقدر ہوتاہے اور فعل مضارع کو