Brailvi Books

نحو مِير
60 - 202
    اس کی حالت رفعی ضمہ تقدیری سے، حالت نصبی فتحہ لفظی سے اورحالت جزمی بحذف لام آتی ہے۔جیسے:
ھُوَ یَغْزُوْ ویَرْمِیْ۔ لَنْ یَغْزُوَ ولَنْ یَرْمِیَ۔ لم یَغْزُ ولَمْ یَرْمِ۔
 (۳)ناقص الفی(۱)(جوتثنیہ وجمع وواحدمؤنث مخاطب نہ ہو)۔ جیسے:یَرْضٰی۔

    اس کی حالت رفعی ضمہ تقدیری سے، حالت نصبی فتحہ تقدیری سے اور حالت جزمی بحذف لام آتی ہے۔ جیسے:
ھُو یَرْضٰی۔ لَنْ یَرْضٰی۔ لَمْ یَرْضَ۔
 (۴)تثنیہ و جمع وواحدمؤنث مخاطب صحیح و غیر صحیح۔ جیسے:
یَضْرِبَانِ، یَضْرِبُوْنَ، تَضْرِبِیْنَ۔
    اس کی حالت رفعی بثبوت نون آتی ہے۔جیسے تثنیہ میں تو کہے گا:
ھُمَا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ                                                                                                                         * کرتاہے یا کریگا۔)اور یَرْمِیْ(وہ تیر پھینکتا ہے یا پھینکے گا)یا لام کلمہ کے بعد ہو ۔جیسے:یَسْلَنْقِیْ(وہ گدی کے بل لیٹتا ہے یا لیٹے گا)اس کا رفع ضمہ تقدیری کے ساتھ ہوگا یعنی:پڑھنے میں نہیں آئے گا۔ جیسے:ھُوَ یَغْزُوْ، ھُوَ یَرْمِیْ۔ نصب فتحہ لفظی کے ساتھ ہوگا۔ جیسے:لَنْ یَغْزُوَ، لَنْ یَرْمِیَ۔ اور جزم حذف آخر کے ساتھ ہوگا۔ جیسے: لَمْ َیغْزُ، لَمْ یَرْمِ، لَمْ یَسْلَنْقِ۔ 

1۔۔۔۔۔۔فعل مضارع کی تیسری قسم مفرد معتل الفی ہے۔ وہی پانچ صیغے جو ضمیر بارز سے خالی ہوں اور ان کے آخر میں الف ہو خواہ لام کلمہ کی جگہ ہو ۔جیسے:یَرْضٰی یہ الف واؤ کے بدلنے سے آیا ہے جو لام کلمہ کی جگہ تھا۔یا لام کے بعد ہو۔ جیسے:یُسْلَنْقٰی بِہٖ اس کا رفع ضمہ تقدیری اور نصب فتحہ تقدیری کے ساتھ ہوگا۔ جیسے:ھُوَ یَرْضٰی، لَنْ یَرْضٰی۔ اور جزم حذف آخر کے ساتھ ہوگا۔ جیسے:لَمْ یَرْضَ۔ 

فائدہ:فعل مضارع معرب، ضمائر بارزہ سے خالی اورصحیح ہوتو پہلی قسم، معتل واوی یا یائی ہوتو دوسری قسم، اور معتل الفی ہوتو تیسری قسم ہے۔ چوتھی قسم وہ فعل مضارع ہے جو ضمائر بارزہ کے ساتھ ہو خواہ صحیح ہو یا معتل پھر خواہ وہ معتل واوی ہو، یائی ہو یا الفی ہو۔ ضمائر بارزہ سات صیغوں میں ہوں گی:تثنیہ مذکر غائب، تثنیہ مؤنث غائب، تثنیہ مذکر مخاطب، تثنیہ مؤنث مخاطب، جمع مذکر غائب ، جمع مذکر مخاطب اور واحد مؤنث مخاطب ۔ اس قسم کی حالت رفعی میں نون کو باقی رکھا جائے گا۔ جیسے:ھُمَا یَضْرِبَانِ۔اور حالت نصبی اور جزمی میں نون گرادیا جائے گا۔ جیسے:لَنْ یَضْرِبَا اور لَمْ یَضْرِبَا۔
Flag Counter