| نحو مِير |
اس اعتبارسے اسم کی دو قسمیں ہیں:معرِفہ اورنکِرہ۔
(۱)اسم معرفہ کی تعریف:
وہ اسم جوکسی مُعَیَّن چیزکے لیے وضع کیا گیاہو۔ اس کی سات قسمیں ہیں:
(۱)مضمرات۔ جیسے: اَنَا، اَنْتَ(۲)اَعلام(۱)۔ جیسے: زَیْدٌ، عَمْرٌو(۳)اسمائے اشارات۔ جیسے: ھٰذَا، ذَاکَ(۴)اسمائے موصولہ ۔جیسے: اَلَّذِیْ، اَلَّتِیْ (ان دونوں قسموں کو'' مبہمات'' کہتے ہیں) (۵)معرف بالنداء(۲)۔ جیسے: یَارَجُلُ (۶)معرف باللام(۳)۔ جیسے: اَلرَّجُلُ(۷)وہ اسم جو ان میں سے کسی ایک کی طرف مضاف ہو(۴)۔ جیسے:غُلَامُہ،، غُلَامُ زَیْدٍ، غُلَامُ ھٰذَا، غُلَامُ اَلَّذِیْ عِنْدِیْ، غُلَامُ الرَّجُلِ۔
________________________________________ 1۔۔۔۔۔۔اعلام:جمع ہے علَم کی۔علم:وہ اسم جو شی ء معین کے لیے اس طرح وضع کیا گیا ہوکہ اس وضع کے اعتبارسے دوسری شے کو شامل نہ ہو۔ جیسے:زَیْدٌ، عَمْرٌو وغیرہ ۔ 2۔۔۔۔۔۔ معرف بالنداء:وہ اسم نکرہ جس سے پہلے حرف نداء آجائے ۔ جیسے :یَارَجُلُ ۔ رَجُلٌ کوئی بھی مرد ہوسکتا ہے لیکن ندا ء سے معین ہوگیا ہے۔ 3۔۔۔۔۔۔ معرفہ باللام :وہ اسم جس سے پہلے الف لام آجائے ۔جیسے:اَلرَّجُلُ۔(خاص مرد) 4۔۔۔۔۔۔یعنی منادی کے علاوہ پانچ میں سے کسی ایک کی طرف مضاف ہو کی مثالیں یہ ہیں:(۱)غُلَامُہ،۔ ضمیر کی طرف مضاف(۲)غُلَامُ زَیْدٍ۔ علم کی طرف مضاف (۳) غُلَامُ ھٰذَا۔اسم اشارہ کی طرف مضاف(۴)غُلَامُ اَلَّذِیْ عِنْدِی۔ اسم موصول کی طرف مضاف(۵)غُلَامُ الرَّجُلِ۔ معرف باللام کی طرف مضاف۔