Brailvi Books

نحو مِير
38 - 202
 (۳)۔۔۔۔۔۔اسمائے موصولہ:
    اَلَّذِیْ(۱) ، اَللَّذَانِ،اَللَّذَیْنِ، اَللَّذِیْنَ، اَللَّتِیْ، اَللَّتَانِ، اَللَّتَیْنِ، اَللَّاتِیْ، اَللَّوَاتِیْ، مَا، مَنْ، اَیٌّ، اَیَّۃٌ،
اورالف لام بمعنی اَلَّذِیْ جبکہ اسم فاعل اور اسم مفعول (۲)پر آئے ۔جیسے:
اَلضَّارِبُ، اَلْمَضْرُوْبُ، ..........
 ________________________________________

 اپنے معنی پردلالت نہیں کرتا۔تواسم اشارہ کو حرف سے مشابہت ہوئی اور حرف مبنی الاصل ہے اور جو مبنی الاصل کے مشابہ ہو وہ مبنی ہوتاہے لہذا اسم اشارہ بھی مبنی ہے۔ (ف)اصل اسم اشارہ ذَا، ذَانِ، ذَیْنِ، ذِہٖ، تَانِ، تَیْنِ، ؤلاَءِ ہیں عموماً ان کے شروع میں تنبیہ کے لیے حرفِ ھابڑھادیتے ہیں ۔جیسے:ھٰذَا، ھٰذَان، ھٰذَیْنِ، ھٰذِہٖ، ھٰاتَانِ، ھٰاتَیْنِ، ھٰؤلاَءِ وغیرہ۔ اور کبھی ان کے آخر میں مخاطب کے اعتبارسے حرفِ خطاب لگا دیتے ہیں ۔جیسے:ذَاک وغیرہ۔ اور کبھی مشارالیہ کی دوری کی وجہ سے حرف خطاب سے پہلے لِ بھی لایاجاتاہے۔جیسے:ذَالِکَ، ذَالِکُمَا وغیرہ۔

1۔۔۔۔۔۔اَلّذِیْ اسم موصول ہے اس کا معنی ہے :''جو''،''وہ جو''، ''وہ جس نے''، ''وہ جس کو''وغیرہ جملہ کے اعتبار سے معنی بنے گا۔اسم موصول کے ساتھ جب تک ایک جملہ خبریہ نہ ملائیں اس کا معنی سمجھ میں نہیں آتا اس لحاظ سے یہ حرف کے مشابہ ہے اور اسی لیے یہ مبنی ہے ۔ 

    اسم موصول:وہ اسم جس کا معنی کسی جملہ خبریہ کے ملائے بغیرسمجھ میں نہ آتا ہو ۔البتہ الف لام جب بمعنی اَلّذِیہو تو اس کامعنی اسم فاعل یااسم مفعول کے ملانے سے مکمل ہوجاتاہے۔جیسے:اَلضّارِبُ، اَلْمَضْرُوْبُ۔ اسماء موصولہ یہ ہیں:اَلَّذِیْ واحد مذکرکے لیے، اَلَّذَانِ حالت رفع میں اور اَلَّذَیْنِ حالت نصب میں تثنیہ مذکر کے لیے ، اَلَّذِیْنَ جمع مذکرکے لیے، اَلَّتِیْ واحدمؤنث، اَللَّتَانِ، اَللَّتَیْنِ تثنیہ مؤنث، اَللاَّ تِیْ اور اَللَّوَاتِیْ جمع مؤنث کے لیے ۔مَا غیر ذوی العقول کے لیے، مَن ذوی العقول کے لیے ، اَیٌّ اسم موصول مذکر کے لیے اور اَیَّۃٌ صرف مؤنث کے لیے آتے ہیں ۔ 

2۔۔۔۔۔۔اسم فاعل اور اسم مفعول دونوں کی دودو قسمیں ہیں:(۱)بمعنی حدوثی : وہ اسم فاعل یااسم مفعول جواس ذات پر دلالت کرے جس کے سا تھ معنئ مصدری تینوں زمانوں میں سے کسی ایک زمانہ میں پایاجاتاہو ۔ جیسے:اَلضّارِبُ(وہ جس نے مارا یا مارتاہے یا مارے گا)اَلْمَضْرُوْبُ(وہ جسے مارا گیا یا مارا جاتاہے یا مارا جائے گا۔) (۲)بمعنی ثبوتی: وہ اسم فاعل یااسم مفعول جواس
Flag Counter