Brailvi Books

نحو مِير
28 - 202
سوالات
 سوال۱: لفظ کی اقسام اور ان کی تعریفات بیان کریں۔

سوال۲: کلمہ کسے کہتے ہیں اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

سوال۳: مرکب کی تعریف بیان کریں نیز مرکب کی اقسام مثالیں دے کر واضح کریں۔

سوال۴: مرکب مفید کو کون کون سے نام دیئے جاتے ہیں؟

سوال۵: جملہ اور اس کی اقسام بمع تعریفات بیان کریں۔

سوال۶: مسند اور مسند الیہ کسے کہتے ہیں نیز اسم ،فعل اور حرف میں سے کونسی شے مسند الیہ بن سکتی ہے اور کونسی مسند؟

سوال۷: جملہ انشائیہ کی اقسام بمع امثلہ واضح کریں۔

سوال۸: مرکب غیر مفید کی تین قسموں کی تعریف مثالوں کے ساتھ واضح کیجئے۔

سوال۹: جملہ خبریہ کتنی قسموں پر مشتمل ہے ان اقسام کی تعریفات بمع امثلہ بیان کریں۔

سوال۱۰: ایک جملہ کم از کم کتنے اجزا پر مشتمل ہوتاہے اور یہ بھی بتائیں کی اِضْرِبْ مرکب مفید ہے یاغیر مفید؟

سوال۱۱: مذکورہ سبق کی روشنی میں درج ذیل الفاظ کی اقسام متعین کیجئے،اور وجہ بھی بتائیے:
اَللہُ ، رَسُوْلُ اللہِ، اَلدّعْوَۃُ الاِسْلاَمِیَۃُ، فِیْ، زَیْدٌ عَالِمٌ ، اُسْتَاذُنَا ، لاَ تَضْرِبْ ، ہَلْ اَنْتَ طَالِبٌ؟، ضَرَبَ بَکْرٌ ، مَعْدِیْکَرِبُ ، اَحَدَ عَشَرَ، عَبْدُ اللہِ۔
Flag Counter