Brailvi Books

نحو مِير
202 - 202
(137)۔۔۔۔۔۔''لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ''
ترکیب:آیت مبارکہ کی ترکیب اس سے پہلے گزر چکی ہے۔ کلمہ طیبہ کی ترکیب یہ ہے:لا:برائے نفی جنس، الہ:اسم نکرہ مفرد مبنی بر فتح ، منصوب باعتبار محل قریب، مرفوع باعتبار محل بعید مبدل منہ، الا:حرف استثناء، اسم جلالت:اسم مفرد منصرف صحیح مرفوع لفظا بدل البعض ، مبدل منہ اپنے بدل کے ساتھ مل کر اسم لا، موجود مقدر صیغہ صفت ،ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ نائب فاعل راجع بسوئے الہ، صیغہ صفت اپنے نائب سے مل کر خبرلا، اسم لا باخبر خود جملہ اسمیہ خبریہ ہوا ۔(ترجمہ)اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ، ۱۲ البشیر۔
Flag Counter