Brailvi Books

نحو مِير
165 - 202
یائی از باب
فتح یفتح
فعل ماضی مبنی الاصل مبنی بر فتح لیکن درینجاساکن شد بعارضہ ضمیر، ت:ضمیر واحد متکلم مرفوع متصل بارز مرفوع محلا بسبب فاعلیت فاعل، دلوا:مفرد منصرف جاری مجرائے صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ منصوب بفتحہ لفظا بسبب مفعولیت مفعول بہ ،فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا ۔
 (18)۔۔۔۔۔۔ ''مَرَرْتُ بِرِجَالٍ''
ترکیب:مررت:صیغہ واحد متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف ثلاثی از باب
نصر ینصر
فعل ماضی مبنی الاصل مبنی بر فتح مگر در ینجا ساکن شد بعارضہ ضمیر، ت:ضمیر واحد متکلم مرفوع متصل بارز مرفوع محلا بسبب فاعلیت فاعل، برجال: باء جار مبنی الاصل مبنی بر کسر، رجال جمع مکسر منصرف معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ مجرور بکسرہ لفظاً ،جار مجرور بواسطہ جار ظرف لغو متعلق مررت ، فعل بافاعل ومتعلق خود جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ (ترجمہ)میں کئی مردوں کے پاس سے گزرا ۔ ترکیب کا یہ ایک نمونہ ہے اسی طریقے پر طلباء کو مشق کرائی جائے۔
 (19)۔۔۔۔۔۔ ''ھُنَّ مُسّلِمَاتٌ''
ترکیب:ھن میں ھا:ضمیر مرفوع منفصل مشابہ مبنی الاصل مبنی بر ضم مرفوع محلابسبب ابتداء مبتدا، نون مشدد :علامت جمع مؤنث مبنی الاصل مبنی بر فتح، مسلمات:صیغہ جمع مؤنث اسم فاعل ثلاثی مزید صحیح از باب افعال جمع مؤنث سالم اسم متمکن معرب بحرکتین رفعش بضمہ ونصب وجر بکسرہ لفظا مرفوع بضمہ لفظا بسبب ابتداء صیغہ صفت ھن ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، صیغہ صفت اپنے فاعل کے ساتھ مل کر خبر مبتدا ، مبتدا اپنی خبر کے ساتھ مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
رَأَیْتُ مُسْلِمَاتٍ
میں مسلمات کو کہا جائے گا:منصوب بکسرہ لفظا بسبب مفعولیت مفعول بہ۔
Flag Counter