سوالات
سوال۱: مستثنی اور اس کی اقسام کی تعریفات امثلہ کے ساتھ بیان کریں۔
سوال۲: حروف استثناء کتنے اور کون کون سے ہیں؟
سوال۳: اعراب مستثنی کی چار قسموں کی وضاحت مثالوں کے ذریعے کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(۱)۔۔۔۔۔۔ خیال رہے کہ جس صاحب نے''نحو میر'' پر بحث استثناء کا اضافہ کیا ہے ان کا یہ تسامح ہے کہ کلمہ طیبہ میں اِلَّا کوصفتی قرار دے دیا، اور صرف ان کا ہی نہیں کئی دوسرے مصنفین سے بھی یہ تسامح صادر ہو چکا ہے ؛ اس لیے کہ کلمہ طیبہ میں اِلَّا صفتی نہیں بلکہ استثناء کے لیے ہے ؛ کیونکہ کلمہ طیبہ بالاتفاق کلمہ توحید ہے جس کا معنی ہے اللہ تعالی کے وجود کا بیان اور دوسرے خداؤں کے وجود کی نفی ، اور یہ اسی وقت ہوگا جب اِلَّا استثناء کے لیے ہو، تاکہ ماقبل کی نفی اور ما بعد کا اثبات ہو۔اور اگر اِلَّا صفتی ہو۔اورغَیْرَ کے معنی میں ہوتو کلمہ شریفہ کا معنی یہ ہوگا کہ کوئی خدا، اللہ تعالی کے مغایر نہیں ہے، حالانکہ مقصد دوسرے سچے خداؤں کے ذات باری تعالی کے مغایر ہونے کی نفی نہیں بلکہ ان کے وجود کی نفی اور اللہ تعالی کے وجود کا بیان مقصودہے ۔''البشیر''ملخصاً.