مفتی دعوتِ اسلامی |
ومتقی عالمِ دین اور تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن الحافظ القاری المفتی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ الغنی کے مختصر حالاتِ زندگی بنام''مفتی دعوتِ اسلامی علیہ رحمۃ الغنی ''پیش کئے جارہے ہیں ۔مفتی محمد فاروق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری دین ِ اسلام کے مخلص اور پُرجوش مبلغ تھے ۔''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے''کے مقدس جذبے کے تحت آپ نے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں ہند ، دبئی ، اور پاکستان کے تمام صوبوں پنجاب، سرحد، بلوچستان ،سندھ اور کشمیر کا سفر بھی کیا ۔زُہد وورع اور تقویٰ وپرہیزگاری میں اپنی مثال آپ تھے اور اس حدیث ِ پاک کے مصداق تھے :
'' کُنْ فِی الدُّنْیَا کَاَنَّکَ غَرِیْبٌ
یعنی دنیا میں اس طرح رہو کہ گویا تم مسافر ہو ۔''(صحیح البخاری،الحدیث۶۴۱۶،ج۴،ص۲۲۳،دارالکتب العلمیۃ بیروت) مفتی دعوتِ اسلامی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے کتاب کا مطالعہ جاری رکھئے ۔اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ اصلاحی کتب کے ذمہ داران نے مرتب کیا ہے ۔ اس کتاب کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس کے مطالعہ کی ترغیب دے کر ثواب ِ جاریہ کے مستحق بنئے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین ﷺ شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )