Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
76 - 85
بابُ الاسلام کے اجتِماع میں دُعاء کے الفاظ
 (بابُ الاسلام (سندھ)سطح پر ہونے والے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع میں امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے مفتی محمد فاروق رحمۃ اللہ علیہ کے لئے اس طرح دعا کی ) ہمارے مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق رُکنِ شوریٰ تھے اورہمارے دلوں کی دھڑکن تھے ، بہت ہی قیمتی ہیرے تھے ، اُنہوں نے بَہُت محتاط زندگی گزاری ، وہ خوفِ خدا عزوجل کے پیکر تھے ۔اے اللہ عزوجل !میرا ان کے بارے میں حسنِ ظن ہے کہ یہ تیرے ولی تھے ۔ اے اللہ عزوجل ! میرے اس حسنِ ظن کی لاج رکھ لے اور ان کی مغفرت فرما دے ۔
اِیصالِ ثواب:
    الحمدللہ عزوجل ! کثیر اسلامی بھائیوں نے مفتی محمد فارو ق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے لیے بہت زیادہ ایصال ِ ثواب کیا ۔ وفات کی تیسری رات تک دنیائے دعوت اسلامی سے موصول ہونے والے نیکیوں کے تحائف کی کچھ تفصیل ملاحظہ ہو :
قرآن پاک	69281	انہتر ہزار دوسوا َکیا سی	

مختلف پارے 	90423	نوے ہزار چار سوتئیس

مختلف سورتیں	388744154	اڑتیس کرو ڑ ستاسی لاکھ چوالیس ہزار ایک سوچون

حج	5	پانچ

عمرہ	17	سترہ
Flag Counter