| مفتی دعوتِ اسلامی |
شیخ ِطریقت ، امیر اہل سنت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے ترغیب دلانے پر 265اسلامی بھائی تقریباً 12گھنٹے تک مفتئ دعوت اسلامی علیہ الرحمۃ کے مزار پر رکے رہے ۔ ان رکنے والوں میں جامعات المدینہ کے تقریباً 20مدنی عُلَماء ،88طلبہ، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 157اسلامی بھائی شامل تھے ۔ اس دوران نعت خوانی ، اصلاحی بیان اور ذکر ودُرود کے ساتھ ساتھ باجماعت نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ رہا ۔ وہیں سے ایک مدنی قافلہ ہاتھوں ہاتھ تیار ہوگیا جو صحرائے مدینہ میں 7دن بعد باب الاسلام سندھ سطح پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع تک وہیں مقیم رہا۔
مفتئ دعوتِ اسلامی علیہ الرحمۃکا تِیجا
مفتئ دعوتِ اسلامی الحاج الحافظ القاری محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کے تیجے کے موقع پر اجتماعِ ایصالِ ثواب شبِ پیر۲۱محرم الحرام ۱۴۲۷ھ بمطابق19 فروری 2006ء فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں مُنْعَقِد کیاگیا ۔ جس میں شریک ہونے والے اسلامی بھائیوں نے پہلے تلاوتِ قرآن اور ذکر ودُرُود کی سعادت حاصل کی ۔ اس کے بعد بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی مدظلہ العالی کا سنّتوں بھرا بیان ہوا ۔جس میں آپ نے مَصَائِبْ پر صَبْرْ کرنے کے فضائل بیان کئے ،پھرمفتی فاروق رحمۃ اللہ