| مفتی دعوتِ اسلامی |
اسلامی بھائی اس بات کے گواہ ہیں کہ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عاجزی وانکساری کے پیکر تھے ۔ بالخصوص آپ خادمین اسلامی بھائیوں سے بڑی محبت سے پیش آیا کرتے تھے خادم کو گویا بڑا بھائی سمجھتے اور اس کی عام آدمی سے زیادہ قدر کیا کرتے۔مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن ہونے کے باوجود کبھی بڑی راتوں وغیرہ کے اجتِماعات میں بھی منچ پر تشریف نہ لاتے تھے ۔
گلشن ِ اقبال باب المدینہ (کراچی )کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اتنے سادہ طبیعت تھے کہ مجھے ایسا ہی لگتا تھا کہ میں ایک عام اسلامی بھائی کے ساتھ ہوں، چاہے علاقے میں ہوں یا مدنی قافلے میں سفر پر ہوں ہر جگہ سادگی اور عاجزی، آپ کی سادگی دیکھ کر کوئی یہ محسو س نہیں کرسکتا تھا کہ یہ اتنے بڑے مفتی صاحب ہیں(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)۔
گلشن ِ اقبال کے ہی ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ
مفتی محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جمعرات کو بعدِ اجتماع سنّتیں سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں بھی شرکت فرمایا کرتے تھے ۔ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میں نے کئی نئے اسلامی بھائیوں کو علاقے میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا تعارف عالم ومفتی کے لحاظ سے کرایا توآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عاجزی کرتے ہوئے فرماتے کہ میں مفتی نہیں ہوں۔ایک مرتبہ بڑے پیار سے سمجھایاکہ'' آپ جب میرا تعارف اس طرح سے کرا دیتے ہیں تو ترکیب آؤٹ ہو جا تی ہے اور پھرمیں اتنا فری ہو کر مدنی قافلے و دیگر مدنی کا موں کی