| مفتی دعوتِ اسلامی |
انکی مدنی منّی(ان کے انتقال کے وقت)11ماہ کی تھی ، اس سے بہت محبت کیا کرتے اور اس کے بارے میں اکثر فرماتے کہ ان شا ء اللہ عزوجل اس کو میں خود پڑھاؤں گا۔ان کی مدنی منی سے گھر کا کوئی فرد اگر کہتا کہ بولو بیٹا''پاپا'' تو فرما تے کہ اس کو یوں نہ سکھاؤ بلکہ اس کے سامنے''اللہ،اللہ'' کہتے رہیں۔بچی کی امی کو تاکید فرماتے کہ گھر کا کام چھوڑ کر پہلے نماز ادا کریں،اگر وہ عشاء میں تاخیر کردیتیں تو ناراض ہوتے کہ پہلے نماز ادا کر یں۔
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
شوقِ مطالعہ :
مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اکثر مطالعے میں مشغول رہا کرتے اوراپنی وفات سے قبل بھی دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کسی کتاب کا مطالعہ کر رہے تھے۔آپ نے فتاویٰ رضویہ شریف اور بہار شریعت کا بِالْاِسْتِیْعَاب(یعنی مکمل) مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ فتاویٰ رضویہ سے حاصل ہونے والے مدنی پھول بھی جمع کر رکھے تھے ۔نیز زیورِ طباعت سے آراستہ ہونے والے مختلف اردو فتاوٰی کا بھی مکمل مطالعہ کرچکے تھے ۔
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
یادِ موت :
مفتی محمد فاروق عطاری مدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی نے اپنی شادی کے چند دنوں بعد ہی