| مفتی دعوتِ اسلامی |
جائے ویسا کرنا ہے )کاذِہن دیتے اور یہ بھی فرماتے کہ مدنی مرکز کی ہروہ بات جو شریعت سے نہ ٹکراتی ہووہ اگر سمجھ نہ بھی آئے تو بھی اطاعت کرنی ہے۔
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت :
مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پابندی سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیا کرتے تھے اور مکمل تَوَجُّہ کے ساتھ بیان وغیرہ سنا کرتے تھے ۔ اپنی زندگی کی آخری جُمَعْرَات بھی اجتماع میں شرکت کی اور ساری رات فیضان ِ مدینہ ہی میں رہے ۔ مجلس ِ افتاء کے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی کا بیان ہے کہ
''ایک مرتبہ مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو کرائے کے مکان کی تلاش کے سلسلے میں پراپرٹی ڈیلر کے پاس جانا تھا لیکن اس سے پہلے ایک اسلامی بھائی جن کا آپریشن ہوا تھا ، ان کی عیادت میں کافی وقت لگ گیا ۔ جب وہاں سے فارغ ہوئے تو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا وقت ہوچکا تھا ، لہذا مجھے کہنے لگے کہ اجتماع میں جانے کا وقت ہوچکا ہے لہذا اجتماع ہی میں چلتے ہیں ، مکان بعد میں دیکھیں گے ۔''
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:
الحمد للہ عزوجل ! عشق ِ رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)مفتئ دعوتِ اسلامی کا سرمایۂ حیات تھا۔ جمعۃالمبارک کو اپنی وفات سے چند گھنٹے قبل کھانا کھانے کے بعد یہ بہت