Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
14 - 85
دعوتِ اسلامی سے کس طرح مُتأثِّر ہوئے :
    مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃاللہ الغنی نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کے بارے میں خود کچھ اس طرح سے بتایا تھا کہ میں نے جب پہلی مرتبہ سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی تو وہاں کی جانے والی اِختِتامی رقّت انگیز دُعاء سن کربَہُت مُتَأ ثِّر ہوا بس اس دعا کا انداز پسند آگیا ۔ اس کے بعد دعوتِ اسلامی کی منزلیں طے ہوتی چلی گئیں ۔ الحمدللہ عزوجل
عہدِطالب علمی کا کردار :
    باب المدینہ کراچی میں دعوتِ اسلا می کے جامعۃ المدینہ میں 1995ء میں داخلہ لیا ۔ آپ اپنی عادات واطوار میں دیگر طَلَبَہ سے ممتاز حیثیت کے حامِل تھے ۔ آپ کے ساتھ پڑھنے والے مدنی علماء کا بیان ہے کہ '' دورانِ طالب العلمی جب پڑھائی کے درميانی وقفہ ميں ہم لوگ چائے وغيرہ پينے کے لئے ہوٹل ميں چلے جاتے تو يہ اس وقفہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن مجيد کی تلاوت شروع کر ديتے ۔ايک دفعہ اِسْتِفْسَار پر فرمايا : الحمدللہ عزوجل! میں روزانہ ایک منزِل کی تلاوت کرتا ہوں (قراٰنِ پاک کی سات منزِلیں ہیں اس طرح آپ سات دن ميں قرآنِ مجيد ختم کرلیا کرتے تھے ) زبان کا قُفْلِ مدینہ بَہُت مضبوط تھا ، خود گفتگو شروع کرنے کے بجائے اکثر سامنے والے کے آغازِ کلام کے مُنْتَظِرْ رہتے تھے ۔ کبھی قَہْقَہَہ لگاتے نہیں دیکھا گیا ،البتہ ان کے لبوں پر مسکراہٹ ضَرور دیکھی جاتی۔ الحمدُللہ عزوجل !یہ حافظِ قرآن بھی تھے اور ان کاحفظ اتنا مضبوط تھا
Flag Counter