Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
98 - 4047
حدیث نمبر 98
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ انہیں بھوک نے گھیر لیا ۱؎ تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک چھوہارا دیا ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یہ واقعہ غزوہ تبوک کا ہے یا کسی اور غزوہ کا جس میں سفر بہت دراز تھا۔واللہ ورسولہ اعلم!

۲؎ کہ چوبیس گھنٹے میں ایک چھوہارا کھا کر گزارہ کریں یہ غذا اور دراز سفر پھر اس پر جہاد وہ حضرات قوت قدسیہ سے ہی جہاد کرتے ہوں گے انسانی طاقت سے یہ بات باہر ہے۔مرقات نے یہاں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان صفہ والوں کو کبھی ایک ایک کھجور ہی عطا فرماتے تھے اور یہ حضرات اسی پر دن رات نکال لیتے تھے اور علم سیکھنے میں مشغول رہتے تھے۔
Flag Counter