Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
337 - 4047
حدیث نمبر 337
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ دجال ایک سفید گدھے پرنکلے گا ۱؎ جس کے پاس دو کانوں کے درمیان ستر باع کا فاصلہ ہوگا ۲؎ (بیہقی کتاب البعث والنشور)
شرح
۱؎ اقمر کے معنی ہیں تیز سفید،بعض شارحین نے فرمایا کہ قمرہ سفیدی مائل بہ سبزی یا سرخی مائل بہ سیاہی قاموس میں یہ ہی معنی کیے گئے مگر پہلے معنی قوی ہیں کہ یہ قمر بمعنی چاند سے بنا ہے یعنی چاند جیسا چٹا سفید چمک دار،غرضکہ دجال کے گدھے کا رنگ تیز سفید ہوگا۔

۲؎  دونوں ہاتھ لمبائی میں پھیلاؤ تو ایک ہاتھ کی انگلیوں سے دوسرے ہاتھ کی انگلیوں تک باع ہے یعنی اس گدھے کی قامت کا یہ عالم ہے کہ اس کا چہرہ ستر باع قریبًا سوگز ہے حدیث بالکل اپنے ظاہر پر ہے کسی تاویل کی ضرورت نہیں۔ ہم نے جنگلی بھینسے کا کلہ قریبًا پانچ ہاتھ کا دیکھا ہے،علی پور شریف میں مچھلی کے ایک کانٹے کا پورا شہتیر ہے ہم نے خود دیکھا ہے،رب تعالٰی ہر چیز پر قادر ہے،لشکر صحابہ نے ایک مچھلی کا گوشت پندرہ دن کھایا،اس کے آنکھ کے حلقہ میں ایک آدمی کھڑا ہوگیا۔
Flag Counter