Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
324 - 4047
حدیث نمبر 324
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ مسیح دجال مشرق کی طرف سے آوے گا اس کا ارادہ مدینہ منورہ کا ہوگا ۱؎ حتی کہ احد کے پیچھے اترے گا پھر فرشتے اس کا منہ شام کی طرف پھیر دیں گے اور وہاں ہی ہلاک ہوگا۲؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ پہلے گزر چکا کہ دجال خراسان سے نکلے گا اور خراسان مدینہ منورہ سے جانب مشرق ہے وہ مدینہ منورہ کے ارادہ سے اتنا دراز سفر طے کرے گا مگر یہاں داخل نہ ہوسکے گا کہ یہاں سید الابرار آرام فرما ہیں صلی اللہ علیہ وسلم۔

۲؎  پہلے گزر چکا کہ دجال باب لد میں مارا جائے گا اور باب لد دمشق کے قریب ایک بستی ہوگی اور دمشق ملک شام میں ہے اسے وہاں موت لے جائے گی۔
Flag Counter