Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
322 - 4047
حدیث نمبر 322
روایت ہے حضرت انس سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ اصفہان کے یہود میں سے ستر ہزار آدمی دجال کی پیروی کرلیں گے ۱؎ جن پر طیلسان لباس ہوگا ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ معلوم ہوا کہ اس زمانہ میں یہود شہر اصفہان میں کثرت سے ہوں گے۔اصفہان ایران کا مشہور شہر ہے میں نے وہاں کی سیر کی ہے یہاں ہی دجال کا زور زیادہ ہوگا اور دجال کے پہلے مددگار و معاون یہود ہوں گے،بعض نے کہا کہ دجال خود یہود میں سے ہوگا۔

۲؎ طیالسہ جمع ہے طیلسان کی جو معرب ہے تالسان کا۔تالسان وہ خاص رومال ہے جس سے سر اور کندھا ڈھکا جاتا ہے یا کوئی اور خاص لباس۔طیلسان پہننے سے ممانعت بھی آتی ہے اور حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم سے اس کا پہننا بھی ثابت ہے،جب تک یہ یہود کا نشان خاص رہا ممنوع رہا،جب اس کا رواج عام ہوگیا تب حضور نے پہنا تمام لباسوں کا یہ ہی حال کہ جو کفار کی علامت ہوں ان سے بچے اور جب علامت نہ رہیں مشترک بن جاویں تو جائز ہیں۔(مرقات)
Flag Counter