Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
297 - 4047
حدیث نمبر 297
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ مہدی میری اولاد سے اولاد فاطمہ سے ہے  ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎  عترت کے معنی ہیں اہل قرابت عزیز اس میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی اولاد اور ازواج پاک سب ہی داخل ہیں۔بعض نے فرمایا کہ سارے قریشی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی عترت ہیں۔واللہ اعلم! اولاد فاطمہ کہہ کر یہ فرمایا کہ یہاں عترت  سے مراد اولاد ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ امام مہدی سیدہوں گے،مرزا قادیانی مرزا ہو کر امام مہدی بنتا ہے تعجب ہے۔
Flag Counter