| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا قیامت کی پہلی نشانی وہ آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف جمع کردے گی ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یہاں آگ سے مراد دوسری اور آگ ہے جو قریب قیامت نکلے گی۔پچھلی حدیث میں جس آگ کا ذکر تھا وہ گزر چکی اس نے لوگوں کو اپنے گھروں سے نکالا نہیں یہ آگ نکالے گی۔بعض شارحین نے فرمایا کہ اس آگ سے مراد کوئی جنگ عظیم مراد ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے بھاگ جائیں گے مگر یہ درست نہیں۔پہلی توجیہ قوی ہے بلاوجہ کسی لفظ کے حقیقی معنی نہیں چھوڑنے چاہیںپ۔اول کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کی بڑی علامات میں پہلی علامت یہ ہوگی،باقی علامات اس کے بعد نمودار ہوں گی گویا یہ آگ اگلی علامات کا پیش خیمہ ہوگی۔