Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
286 - 4047
حدیث نمبر 286
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے قریب ہے کہ فرات سونے کے خزانہ سے کھل جاوے  ۱؎  تو جو وہاں حاضر ہو وہ اس میں سے کچھ نہ لے ۲؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎  یعنی فرات کا پانی خشک ہوجاوے گا اور اس کی تہہ میں سونا چاندی کا خزانہ ظاہر ہوگا۔حدیث بالکل ظاہر پر ہے کسی تاویل کی ضرورت نہیں۔

۲؎  یعنی اس سونے چاندی سے دور بھاگے وہاں ٹھہرے بھی نہیں کیونکہ اس پر بڑی لڑائی اور عام قتل ہو گا،نیز اس خزانہ کے لینے سے عذاب الٰہی نازل ہوگا بلائیں آئیں گی،نیز یہ مال خزانہ قارونی کی طرح منحوس ہوگا اس سے نفع لینا حرام ہوگا۔(اشعۃ اللمعات)
Flag Counter