Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
113 - 4047
حدیث نمبر 113
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا بوڑھے کا دل دو چیزوں میں جوان رہتا ہے دنیا کی محبت اور لمبی امید میں  ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ محبت دنیا ذریعہ ہے موت سے ڈرنے کا اور لمبی امید ذریعہ ہے اعمال صالحہ میں دیر لگانے کا۔خیال رہے کہ اﷲ تعالٰی سے امید اور آخرت کی لمبی امید میں کمال ایمان کی نشانی ہے۔امل دنیا کی امید کو کہتے ہیں اور رجاء آخرت کی امید۔اﷲ سے امل بری ہے رجاء اچھی۔
Flag Counter