| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ ہم چھوہاروں سے سیر نہ ہوئے حتی کہ ہم نے خیبر فتح کرلیا ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ہم مہاجرین صحابہ نے فتح خیبر سے پہلے بہت تنگی کی زندگی گزاری خیبر فتح ہونے پر اللہ نے ہم پر بڑی وسعت کردی،خیبر میں باغات بہت زیادہ ہیں،فقیر نے زیارت کی ہے۔