Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
96 - 975
حدیث نمبر 96
روایت ہے حضرت ابوالاحوص جشمی سے ۱؎  وہ اپنے باپ سے راوی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ فرمایئے تو اگر میں کسی شخص پرگزروں تو نہ وہ میری مہمانی کرے نہ مجھے دعوت دے پھر وہ مجھ پر اس کے بعد گزرے تو میں اسے مہمان بناؤں یا بدلہ لوں فرمایا بلکہ مہمان بناؤ ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎  آپ کا نام عوف ابن مالک ابن نفر ہے،تابعی ہیں،حضرت عبداللہ ابن مسعود کے ساتھیوں میں سے ہیں،حضرت علی مرتضٰی کے ساتھ رہے اور قتال خوارج میں شہید ہوئے۔(اشعہ،مرقات)

۲؎  یعنی اگر اس نے تمہارے ساتھ بے مروتی کی ہے تم اس سے بے مروتی نہ کرو ،برائی کا بدلہ بھلائی سے کرو،اس کو حق مہمانی دو،رب تعالیٰ فرماتاہے:"اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ"۔شعر

بدی رابدی سہل باشد جزا 	اگر مردی احسن الی من اساء
Flag Counter