Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
923 - 975
حدیث نمبر 923
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ مسلمانوں میں کامل ایمان والا اچھے اخلاق والا ہے ۱؎(ابوداؤد،دارمی)
شرح
۱؎ کیونکہ اچھی عادت سے عبادات اور معاملات دونوں درست ہوتے ہیں،اگر کسی کے معاملات تو ٹھیک مگر عبادات درست نہ ہوں یا اس کے الٹ ہو تو وہ اچھے اخلاق والا نہیں۔خوش خلقی بہت جامع صفت ہے کہ جس سے خالق اور مخلوق سب راضی رہیں وہ خوش خلقی ہے۔
Flag Counter