Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
866 - 975
حدیث نمبر 866
روایت ہے حضرت زبیر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے تم میں پچھلی امتوں کی بیماری سرایت کر گئی ۱؎  حسد اور بغض ۲؎  یہ مونڈ دینے والی ہے میں نہیں کہتا کہ بال مونڈتی ہے لیکن یہ دین کو مونڈ دیتی ہے ۳؎(احمد،ترمذی)
شرح
۱؎ دب بنا ہے دب سے بمعنی آہستہ آہستہ چلنا اس سے ہے دبیب اس سے ہے دابۃ بمعنی جانور،سرایت کر جانے کو دب اس لیے کہتے ہیں کہ وہ محسوس نہیں ہوتی اوردل میں اتر جاتی ہے یہاں بمعنی سرایت ہے۔

۲؎  حسد سے مراد ہے دلی خفیہ دشمنی،بغض سے مراد ہے علانیہ دشمنی یا حسد کسی سے جلنا اس کی نعمت کا زوال چاہنا،بغض دشمنی دل میں رکھنا۔

۳؎  اس طرح کہ دین و ایمان کو جڑ سے ختم کردیتی ہے کبھی انسان بغض و حسد میں اسلام ہی چھوڑ دیتا ہے، شیطان بھی انہیں دو بیماریوں کا مارا ہوا ہے۔
Flag Counter