| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جس شخص کی بیٹی ہو پھر نہ تو اسے برائی دی نہ زندہ دفن کیا اور نہ اس پر اپنے مذکر کو ترجیح دی ۱؎ تو اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ جیساکہ عرب میں رواج تھا کہ اپنی بیٹی کو یا تو زندہ دفن کردیتے تھے یا اسے زندہ رکھتے تو نہایت ذلیل کرکے،اپنے بیٹوں کو بہت پیار کرتے بیٹیوں کو ذلیل خوارکرتے تھے،اب بھی بعض جاہل مسلمان یہ ہی حرکت کرتے ہیں۔ ۲؎ یعنی ایسا آدمی اولین زمرہ میں جنت میں جاوے گا۔