| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ رحم بنا ہوا ہے رحمن سے ۱؎ رب نے فرمایا ہے کہ جو تجھے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا ۲؎ اور جو تجھے توڑے گا میں اسے توڑوں گا ۳؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یعنی رحمان رحمٌ سے بنا ہے لہذا رحم کا رحمن سے بہت گہرا تعلق ہے۔شجنۃ درخت کی رگیں جو ایک دوسرے میں گھتی ہوئی ہوں۔مطلب یہ ہے کہ رحمن اور رحم کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔(مرقات)جو رحم کے حقوق سے الگ ہوا وہ خدا تعالٰی سے الگ ہوا۔ ۲؎ یعنی جو رشتہ داروں سے الگ رہے گا مجھ سے الگ رہے گا۔ ۳؎ رحم توڑنے سے مراد ہے رشتہ داری کے حقوق ادا نہ کرنا رب تعالٰی کے اس کو توڑنے سے مراد ہے اپنی رحمت سے دورکر دینا یعنی جو رشتہ داروں کے حقوق ادا نہ کرے گا وہ اللہ کی رحمت سے دور رہے گا۔