Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
738 - 975
حدیث نمبر 738
روایت ہے ابودرداء سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کسی چیز سے تیری محبت اندھا بہرا کردیتی ہے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎  سبحان اللہ! کیسا پیارا اور درست فرمان ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب تجھے کسی سے محبت ہوگی تو تجھے اس کے عیب نظر نہیں آئیں گے تو اس کے خلاف بات نہ سن سکے گا لہذا تو بروں سے محبت نہ کر تاکہ تو اندھا بہرا نہ بن جائے یا یہ مطلب ہے کہ محب کو پیارے کے سوا کچھ نظر نہیں آتا پیارے کی باتوں کے سوا اور کسی کی بات پسند نہیں آتی لہذا اچھوں سے محبت کرو تاکہ تمہاری آنکھوں میں ان کا ہی جمال رہے ان ہی کی سنو،یہ ہی اصل ایمان ہے۔شعر

تجھی کو دیکھنا تیری ہی سننا  تجھ  میں گم  ہونا 	حقیقت معرفت اہلِ طریقت اس کو کہتے ہیں

 ریاضت نام ہے تیری گلی میں آنے جانے کا 	تصور میں تیرے رہنا عبادت اس کو کہتے ہیں

عربی شاعر کہتا ہے۔

 وعین الرضا عن کل عیب کلیلۃ 		 ولکن عین السخط تبدی مساویا

ویفتج من سواك الفعل عندی		فتفعلہ فیحسن منك ذاك
Flag Counter