| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت واثلہ ابن اسقع سے فرماتے ہیں میں نے عر ض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم تعصب کیا چیز ہے فرمایا یہ ہے کہ تم اپنی قوم کی ظلم پر مدد کرو ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس حدیث کی شرح اگلی حدیث میں آرہی ہے یعنی اپنی قوم سے محبت کرنا،ان کی مددکرنا،لوگوں کے طعنہ دفع کرنا تعصب نہیں بلکہ برائی پر ان کی مددکرنا یہ ہے تعصب یہ ہی ممنوع ہے کیونکہ اس میں گناہ پر مدد ہے اور گناہ پر مدد کرنا بھی گناہ ہے۔