Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
731 - 975
حدیث نمبر 731
روایت ہے حسن سے وہ حضرت سمرہ سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حسب مال ہے اور کرم پرہیزگاری ہے ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی دنیاوی عزت مال ہے کہ مالدار شریف مانا جاتا ہے لیکن آخرت کی عزت نیک اعمال سے ہے تم کو چاہیے کہ آخرت کی عزت اختیار کرو کہ فانی عزت بے کار ہے باقی عزت مفید ہے۔سبحان اللہ! کیا پاکیزہ فرمان ہے دین و دنیا ترازو کے دو پلڑوں کی طرح ہیں کہ ایک کا وزنی ہونا دوسرے کا ہلکا ہونا ہے۔
Flag Counter