Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
680 - 975
حدیث نمبر 680
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ مؤمن نہ تو طعنہ باز ہوتا ہے اور نہ لعنت باز نہ فحش گو نہ بے حیا ۱؎ (ترمذی،بیہقی شعب الایمان)اور بیہقی کی دوسری روایت میں ہے کہ نہ فحش گو بے حیا اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی یہ عیوب سچے مسلمان میں نہیں ہوتے اپنے عیب نہ دیکھنا دوسرے مسلمانوں کے عیب ڈھونڈھنا ہر ایک کو لعن طعن کرنا اسلامی شان کے خلاف ہے یہ حدیث بہت جامع ہے۔بعض لوگ جانوروں کو،ہوا کو،گالیاں دیتے ہیں،بعض کے ہاں حضرات صحابہ کو گالیاں دینا عبادت ہے نعوذباللہ بعض لوگ گالی پہلے دیتے ہیں بات پیچھے کرتے ہیں سب لوگ اس سے عبرت پکڑیں۔
Flag Counter