Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
68 - 975
حدیث نمبر 68
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو محبوب ترین کھانا روٹی کا ثرید تھا ۱؎  اور کھجور و مکھن کا ثرید تھا ۲؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ روٹی کا ثرید یہ ہے کہ شوربے میں روٹی کے ٹکڑے گلا لیے جائیں حتی کہ بوٹیاں بھی اس میں حل کرلی جائیں یہ نہایت لذیذ زود ہضم کھانا ہے۔

۲؎  حیس کے لغوی معنی ہیں مخلوط چیز،اصطلاح میں کھجوریں اور مکھن کے مخلوط کھانے کو حیس کہتے ہیں۔یہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو بہت پسند تھا یہ بھی نہایت لذیذ ہوتا ہے،چھوہارا اور کھجور ویسے بھی مقوی چیز ہے مکھن سے مل کر اس کی خشکی کم ہوجاتی ہے لذت بھی زیادہ ہوجاتی ہے نقصان بھی جاتا رہتا ہے۔مدینہ منورہ میں فقیر نے کھجور و گھی ملاکر کھائی بہت لذیذ تھی۔
Flag Counter