Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
651 - 975
حدیث نمبر 651
روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ کوئی شخص کسی شخص کو فسق کی اور کفر کی تہمت نہیں لگاتا مگر وہ اسی پر لوٹتا ہے اگر اس کا صاحب ایسا نہ ہو ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ مقصد یہ ہے کہ کسی مسلمان کو کافر یا فاسق نہ کہو کیونکہ اگر وہ واقعی کافر یا فاسق ہوا تب تو یہ لفظ اس پر صادق آوے گا ورنہ کہنے والے پر کہ یہ کہنے والا یا کافر و فاسق ہوجاوے گا یا کافر و فاسق کہنے کا وبال اس پر پڑے گا۔
Flag Counter