| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت علی ابن شیبان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو ایسے گھر کی چھت پر رات گزارے جس پر آڑ نہ ہو ایک روایت میں ہے کہ پتھر نہ ہو تو اس کی ذمہ داری ختم ہوگئی ۱؎(ابوداؤد)اور خطابی کی معالم سنن میں حجی ہے۔
شرح
۱؎ یعنی ایسی چھت پر نہ سوؤ جس کے کناروں پر دیوار کی آڑ نہ ہو جسے اردو میں منڈیر کہتے ہیں اگر سوؤ گے تو اللہ تعالیٰ نے جو تمہاری حفاظت کا ذمہ لیا ہے کہ اس کےلیے فرشتے مقرر کیے ہیں وہ اٹھ جاوے گا اور تم ہلاک ہوجاؤ گے۔