۱؎ یہ ترتیب یہاں بہت ہی اچھی ہے انسان پہلے کھانے وغیرہ کے لیے بیٹھتا ہے پھر کھا کر سونے کے لیے لیٹتا ہے سوکر اٹھتا ہے تو مسجد وغیرہ کی طرف جاتا ہے لہذا بیٹھنا پہلے ہے،سونا بعد میں،چلنا اس کے بعد ہوتا ہے۔خیال رہے کہ جلوس ہر بیٹھنے کو کہتے ہیں خواہ کھڑے سے بیٹھے یا لیٹے سے بیٹھے،بعض شارحین نے فرمایا کہ کھڑے سے بیٹھنے کو قعود کہتے ہیں اور لیٹے سے بیٹھنےکو جلوس مگر پہلی بات قوی ہے،یہاں جلوس مصدرہے بمعنی بیٹھنا،کبھی یہ جالس کی جمع بھی ہوتی ہے جیسے رقود جمع ہے راقد کی،رب تعالیٰ فرماتاہے:"تَحْسَبُہُمْ اَیۡقَاظًا وَّ ہُمْ رُقُوۡدٌ"فلاں جگہ جلوس نکلا وہاں جلوس جمع جالس کی ہے،چونکہ یہ لوگ جگہ جگہ بیٹھتے ہوئے جاتے ہیں لہذا اس جماعت کو جلوس کہا جاتا ہے۔اس باب میں مستحب،جائز،مکروہ بیٹھکوں کا بھی ذکر ہوگا اور مستحب و مکروہ سونے کا بھی اور اچھے برے چلنے کا بھی۔