Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
539 - 975
حدیث نمبر 539
روایت ہے حضرت ابوالدرداء سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب بیٹھتے اور ہم آپ کے گرد بیٹھتے پھر کھڑے ہوتے واپس ہونا چاہتے تو آپ اپناجوتا شریف یا بعض چیز جو آپ پر ہوتی اتار جاتے ۱؎ تو یہ آپ کے ساتھی پہچان جاتے تو وہ حضرات بیٹھے رہتے ۲؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اگر حضور انور ہم لوگوں کے پاس سے اپنے گھر میں تشریف لے جاتے اور ابھی واپس آنے کا ارادہ ہوتا تو اپنا جوتہ شریف وہاں ہی چھوڑ جاتے ننگے پاؤں جاتے یا کوئی اور کپڑا وغیرہ چھوڑ دیتے تاکہ ہم سمجھ جاویں کہ حضور ابھی آتے ہیں۔

۲؎ اس انتظار میں کہ حضور ابھی آتے ہیں وہ اپنے اپنے گھروں کو نہ جاتے۔
Flag Counter