Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
507 - 975
حدیث نمبر 507
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ داخل ہوا تو آپ نے پیالہ میں دودھ پایا ۱؎ فرمایا ابوہریرہ صفہ والوں کے پاس جاؤ انہیں میرے پاس بلا لاؤ میں ان کے پاس گیا انہیں بلایا تو وہ آگئے انہوں نے اذن مانگا انہیں اذن دیا تو وہ اندر آئے ۲؎ (بخاری)
شرح
۱؎ غالبًا یہ واقعہ حضور کے اپنے گھر شریف کا ہے،بعض شارحین نے فرمایا کہ حضرت سعد ابن عبادہ کے گھر کا واقعہ ہے کہ حضور نے ان کے گھر یہ دودھ پایا تھا۔(مرقات)

۲؎  ان بزرگوں کو حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے خود بلایا تھا مگر چونکہ وہ حضرات دیر سے آئے تھے اس لیے داخلہ کی اجازت مانگی ورنہ اگر بلانے والے کے ساتھ فورًا آجاوے اور بلانے والا زنان خانہ میں نہ ہو تو داخلہ کی اجازت حاصل کرنا ضروری نہیں یا یہ اجازت لینا استحبابًا تھا نہ کہ وجوبًا لہذا یہ حدیث آئندہ حدیث کے خلاف نہیں۔
Flag Counter