| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عبداللہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا سلام میں ابتداءکرنے والا تکبر سے دور ہے ۱؎ (بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یعنی جوشخص مسلمانوں کو سلام کرلیا کرے وہ ان شاءاللہ متکبر نہ ہوگا اس کے دل میں عجز و نیاز ہوگا،یہ عمل مجرب ہے۔