Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
476 - 975
حدیث نمبر 476
روایت ہے حضرت اسامہ ابن زید سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ایک مجلس پرگزرے جس میں مسلمان مشرکین بت پرست اور یہود مخلوط لوگ تھے ۱؎ حضور نے انہیں سلام کیا ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ بت پرست بیان ہے مشرکین کا،یہود بھی اگرچہ شرک و بت پرستی کرتے ہیں مگر چونکہ انبیاءکو مانتے ہیں اس لیے انہیں مشرکین نہیں کہا جاتا بلکہ اہلِ کتاب کہا جاتا ہے اس لیے یہودکو مشرکین پر معطوف کیا کبھی غلط نسبت بھی فائدہ پہنچادیتی ہے۔

۲؎  معلوم ہوا کہ مخلوط جماعت جہاں مسلمان کفار ملے ہوئے بیٹھے ہوں وہاں سےگزرنے والا مسلمان سلام کرے اور اپنے سلام سے مسلمانوں کی نیت کرے اور جب کسی کافر کو خط لکھے تو یوں لکھے"السَّلٰمُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی"۔یہاں اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ ایسی مجلس پرگزرنے والا یہ بھی کہہ سکتا ہے"السَّلٰمُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی"۔
Flag Counter