Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
456 - 975
حدیث نمبر 456
روایت ہے ام العلاء انصاریہ سے ۱؎ فرماتی ہیں میں نے عثمان ابن مظعون کا چشمہ خواب میں دیکھا تھا بہتا ہوا ۲؎ میں نے اسکا واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں عرض کیا تو فرمایا کہ یہ اس کا عمل ہے جو اس کے لیے جاری ہے۳؎(بخاری)
شرح
۱؎ آپ کا نام زینب ہے،زید ابن ثابت کی زوجہ ہیں،خارجہ ابن زید کی والدہ،عثمان ابن مظعون آپ کے ہاں دائمی مہمان تھے،آپ کے حصے میں آئے تھے،حضور نے مہاجرین کو انصار میں تقسیم فرمادیا تھا تو حضرت عثمان ابن مظعون جناب ام العلاء کے پاس رہے۔

۲؎  یہ مضمون بڑی حدیث کا حصہ ہے۔عثمان ابن مظعون کعب ابن لوی کی اولاد میں سے ہیں،قریش میں تیرھویں مسلمان ہیں،صاحب ہجرتین ہیں،حضور کی ہجرت کے اڑھائی سال بعد مدینہ منورہ میں فوت ہوئے،حضور نے آپ کی پیشانی چومی،آپ مدینہ میں پہلے مہاجر ہیں جن کی وفات ہوئی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے،ان کے متعلق ام العلاء نے خواب میں دیکھا کہ ان کے پاس شفاف پانی کا چشمہ رواں ہے۔

۳؎ یعنی حضرت عثمان مرابط مجاہد تھے اور مجاہد کو تا روز قیامت ثواب ملتا ہے،اس کا عمل صدقہ جاریہ ہوتاہے، اسے ہمیشہ ثواب ملتا رہتا ہے،یہ پانی کا چشمہ ان کا دائمی ثواب ہے۔
Flag Counter