Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
449 - 975
حدیث نمبر 449
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب تین بار تھوک دے اورتین بار شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے اور جس کروٹ پر تھا اس سے پھر جاوے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ عربی میں بصق کہتے ہیں تھوکنے کو،اتفل کہتے ہیں تھتکارنے کو،یہاں بصق سے مراد تھتکارنا ہی ہے جیساکہ دوسری روایات میں ہے یہ تینوں عمل شیطان کو ذلیل کرنے اور اپنے حال کو بدلنے کے لیے ہے،شیطان اکثر بائیں ہاتھ پر رہتا ہے ادھرتھوکنا گویا شیطان کے منہ پر تھوکنا ہے،یہ عمل بھی مجرب ہے،برے خواب میں یہ دیکھ کر یہ کرنا چاہیے اس سے خواب ختم ہوجاتا ہے۔
Flag Counter