| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی ران پر پچھنے لگوائے اس موچ سے جو آپ کو ہوگئی تھی ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ وثاء عربی میں اس تکلیف کو کہتے ہیں جوکسی عضو کے گوشت پر تکلیف پہنچنے سے ہو،ہڈی محفوظ رہے اب موچ آجانے کو کہا جاتا ہے کہ موچ میں بھی تعلق گوشت سے ہوتا ہے ہڈی پر ضرب نہیں آتی اس لفظ کے لکھنے کی بہت ترکیبیں ہیں۔